بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

خواتین کو ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ اوچھی حرکت مہنگی پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں ماسک نہ لگانے اور ٹیکسی ڈرائیور کے منہ پر دانستہ کھانسنے والی ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ دوسری نے خود کو قانون کے حوالے کردیا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے ڈرائیور نے خواتین مسافروں کی رائیڈ اٹھائی۔

ڈرائیور نے گاڑی میں بیٹھنے والی تینوں خواتین کو ماسک لگانے کی تاکید کی اور نہ لگانے کی صورت میں ساتھی نہ لے جانے کا دو ٹوک فیصلہ سنایا۔

اوبر ڈرائیور نے بحث کے بعد خواتین کو گاڑی میں بیٹھنے کی اجازت دی اور قریبی دکان سے ماسک خرید کر خواتین کو دیے تو انہوں نے جھگڑا کیا اور ماسک لگانے سے انکار کیا۔

ایک خاتون نے جان بوجھ کر ڈرائیور کے منہ پر کھانسنا شروع کیا جبکہ اترتے وقت گاڑی میں کالی مرچوں کا اسپرے بھی چھڑک دیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لاس ویگاس کی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا اور ایک خاتون کو گرفتار کیا جس کی شناخت 24 سالہ ارنا کیمانی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمہ کی دوست ملائیشیا کنگ نے سان فرانسسکو کے تھانے جاکر خود گرفتاری دی اور  اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں خواتین کے خلاف کرونا قوانین کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے گی جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والی تیسری خاتون کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں