کراچی: دعامنگی اغوا کیس کے ملزمان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے مقدمات بھی درج کرلئے گئے، مقدمات سندھ پولیس کی شکایت پردرج کیے۔
تفصیلات کے مطابق دعامنگی اغوا کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، ملزمان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے مقدمات بھی درج کرلئے گئے۔
مقدمات ایف آئی اےکارپوریٹ کرائم سرکل نےسندھ پولیس کی شکایت پردرج کیے ، زوہیب علی،محمدطارق،وسیم راجہ کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کیا۔
مقدمے میں کہا گیا اغواکی وارداتوں میں استعمال گاڑیاں اور جائیدادیں بھی مبینہ طورپرتاوان کی رقم سےخریدی گئیں جبکہ ملزمان سے تاوان کی مد میں وصول کردہ39لاکھ65ہزارروپےکی رقم بھی برآمدہوئی۔
برآمدشدہ رقم، اغوا میں استعمال گاڑیاں اور جائیدادیں بھی اےایم ایل کےتحت پراپرٹیزمیں شامل ہیں جبکہ ملزمان کے نام پر بینک اکاونٹس، مزید جائیدادوں اور گاڑیوں کی نشاندہی کیلئے کارروائی جاری ہے۔
ملزمان کیخلاف مجموعی طور پر 3 مقدمات اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ2010 کے تحت درج کئے ، درخشاں تھانےمیں درج اغوابرائےتاوان کے مقدمات میں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔