منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سندھ اور خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی/ پشاور : سندھ اور خیبرپختونخوا میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ، انسداد پولیو مہم تئیس جون تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اورخیبرپختونخوا میں انسدادپولیو مہم آج سے شروع ہوگئی، پانچ روزہ پولیو مہم کراچی اور پشاور سمیت سندھ اور خیبرپختونخوا کے چوبیس اضلاع میں چلائی جائے گی۔

کراچی، حیدرآباد اور جامشورو کے نو اضلاع میں انسداد پولیو مہم تئیس جون تک جاری رہے گی، مہم میں اٹھارہ لاکھ پچیس ہزار اٹھانوے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور مردان سمیت خیبرپختونخوا کے پندرہ اضلاع میں تئیس لاکھ انیس ہزار سات سو پچاس بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

محکمہ صحت نے والدین پر زور دیا ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں، کیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے، اگر کل بچّے کو چلنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں