اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا، 23مئی سے 27مئی تک پولیو مہم جاری رہے گی، جس میں 23لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 5 روزہ پولیو مہم شروع ہوگئی، انسداد پولیو مہم کا آغاز کمشنر اعجاز احمد خان نے حفاظتی قطرے پلا کر کیا ، مہم میں 23لاکھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے، اور 23مئی سے 27مئی تک جاری رہے گی۔

کو آرڈینٹر ایمرجنسی آفیسرسینٹر پولیو سندھ فیاض ماریو کے مطابق کراچی کی چھ اضلا ع کی ایک سو اٹھاسی یونین کونسلوں میں پولیو مہم چلائی جائے گی،15ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ پولیوٹیموں کی سیکیورٹی پر5 ہزار پولیس اہلکار مامور ہونگے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 2017 میں پولیو کے صرف دو کیس رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال صوبہ سندھ میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، کراچی میں آخری پولیو مہم جنوری دو ہزارسولہ میں چلائی گئی تھی۔

والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ پولیو کے خاتمے میں سب اپنا کردار ادا کریں، بہت جلد پاکستان سے پولیوکا خاتمہ ہوجائے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں