بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کراچی: سندھ بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ کے تمام اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا جس کے دوران 5 سال سے کم عمر  90 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کاآغاز 22 سے 28 اپریل تک ہوگا جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن میں کراچی کے 24 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

انسداد پولیو مہم میں 56 ہزار سے زائد رضاکار اپنی خدمات انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو کے 6 جبکہ سندھ میں ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔ گزشتہ برس سندھ میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پاکستان میں داخلے پر افغان شہریوں کی پولیو ویکسی نیشن کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ 18 اپریل کو قومی انسداد پولیو پروگرام نے ملک کے 12 بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، وائرس کی موجودگی کے بعد پولیو ویکسی نیشن کی عمر کی حد بھی بڑھا کر 10 سال بھی کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے 12 بڑے شہروں کے سیوریج میں پی ون نامی پولیو وائرس کی موجودگی کے اثرات ملے کو کسی خطرے کی گھنٹی سے خالی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے 12 بڑے شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

جن شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ان میں پشاور، لاہور، کراچی، راولپنڈی، مردان، بنوں، وزیرستان، حیدر آباد، سکھر اور قمبر شہداد کوٹ شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں