اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

انسدادِ پولیومہم بلوچستان، خیبرپختونخواہ اورفاٹا میں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : انسدادِ پولیو مہم کے تحت بلوچستان سمیت خیبر پختو نخواہ اور فاٹا میں 27 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے بلائے جائیں گے

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق،انسداد پولیو مہم کے دوران 24 لاکھ بچوں کو بلوچستان میں قطرے پلائےجائیں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جبکہ ایف سی ، پولیس اور لیویز کے جوان سیکیورٹی پر مامور پر ہوں گے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران افغان مہاجرین کےبچوں کو قطرے پلانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیاہے۔

مالاکنڈمیں بھی انسدادپولیومہم کاآغازہوگیاہےجو کہ چار روز تک جاری رہےگی،خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ ڈویژن میں سوالاکھ سے زیادہ بچوں کوقطرےپلائےجائیں گے، جبکہ کوہاٹ میں اس مہم کے دوران دو لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائےجائیں گے۔

فاٹا اور سرحدی علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے تحت نو لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کےقطرے پلائے جائیں گے۔

پاکستان میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، لیکن دہشت گردوں کی جانب سے انسداد پولیو مہم کو نشانہ بنایا جارہا ہے،جو تشویش ناک بات ہے۔

پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسسز میں کمی ہوئی ہے، گذشتہ سال پولیو کے 54 کیسسز ریکارڈ کیے گئے، جبکہ سال 2014 میں پولیو کیسسز کی تعداد 80 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں