ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کالعدم تنظیموں اور ان سے تعلق رکھنے والوں کو قرضہ یا مالی معاونت فراہم کرنے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے کالعدم تنظیموں اور ان سے تعلق رکھنے والوں کو قرضہ یا مالی معاونت فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ، مالی ادارہ ممنوعہ شخص کو کریڈٹ کارڈز جاری نہیں کر سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے منظور انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2020 کے متن میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں اور ان سے تعلق رکھنے والوں کو قرضہ یا مالی معاونت پر پابندی ہوگی، کوئی بینک یا مالی ادارہ ممنوعہ شخص کو کریڈٹ کارڈز جاری نہیں کر سکے گا۔

بل کے مطابق پہلے سے جاری اسلحہ لائسنس منسوخ تصور ہوں گے، منسوخ شدہ اسلحہ جات ضبط کرلئے جائیں گے اور منسوخ شدہ اسلحہ رکھنے والا سزا کا مرتکب ہوگا۔

ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ ایسے شخص کو نیا اسلحہ لائسنس بھی جاری نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی میں ملوث افراد کو 5 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوگا جبکہ قانونی شخص کی صورت میں 5 سے 10 سال قید کی سزا ہوگی اور ایسے افراد کوڈھائی کروڑ روپے جرمانہ بھی ہوگا۔

بل کے مطابق ممنوعہ اشخاص یا تنظیموں کیلئے کام کرنے والوں کیخلاف سخت اقدامات شامل ہیں جبکہ ایسے افراد کی رقم، جائیداد بغیرکسی نوٹس منجمد اور ضبط کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں