تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اینٹی وائرس کے موجد جان میکافی ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار

واشنگٹن : کمپیوٹر سسٹم کےلیے اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کرلیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہری جان میکافی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے یورپی ملک اسپین سے گرفتار کیا ہے، جن پر 2014 سے 2018 تک اثاثے چھپانے اور ٹیکس جمع نہ کرانے کا الزام ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر اینٹی وائرس کے موجد نے اپنی آمدنی بھی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جان اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی پر اگر ٹیکس چوری اور اثاثے مخفی رکھنے کا الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 30 سال تک جیل میں گزارنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ جان میکافی سنہ 1980 میں اس وقت خبروں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے دنیا کا پہلا اینٹی وائرس سافٹ ویئر (میکافی اینٹی وائرس کے نام سے) ایجاد کرکے انڈسٹری کو اربوں ڈالرز کے ناقابل تلافی نقصان سے بچایا تھا۔

Comments

- Advertisement -