اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لکس اسٹائل ایوارڈ 2015 کی رنگا رنگ تقریب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لکس اسٹائل ایوارڈ 2015 کی رنگا رنگ تقریب کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوئی جہاں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تقریب میں چار چاند لگادئیے۔

لکس اسٹائل ایوارڈمیں فلم انڈسٹری، شوبز اور فیشن انڈسٹری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، لکس اسٹائل ایوارڈ میں فلمزاور ڈراموں کی مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارگردگی دکھانے والے والی شخصیات کو ایوارڈز دئیے گئے۔

ریڈ کارپٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فلمی ستاروں کا کہنا تھا لکس اسٹائل ایوارڈز کو فیشن اور شوبز انڈسٹری میں سند کا درجہ حاصل ہے، لکس گذشتہ چودہ برسوں سے ملکی فلمی اور فیشن انڈسٹری کو سپورٹ کررہا ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ ملک میں فلم سازی کا ایک نیا رجحان پیدا ہوا ہے جس نے سینما گھروں سے غیر ملکی فلموں کا اثر کم کیا ہے۔

تقریب میں ملک کے نامور فنکاروں نے پرفارم کرکے محفل کی رونقوں میں اضافہ کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں