بھارت میں بندر اکثر لوگوں کی چیزیں اور بچوں کو بھی اٹھا کر بھاگ جاتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی چیونٹوں کو کوئی چیز چراتے ہوئے دیکھا ہے یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیونٹے سونے کی چین چرا کر فرار ہورہے ہیں۔
سونے کی چین کا بوجھ اٹھائے چیونٹوں کے اس قافلے کو عین موقع پر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
Tiny gold smugglers 😀😀
The question is,under which section of IPC they can be booked? pic.twitter.com/IAtUYSnWpv— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) June 28, 2022
مذکورہ ویڈیو بھارتی محکمہ جنگلات کے ملازم سوسانتا نندا نے شیئر کی اور لکھا کہ ’سونے کے چھوٹے اسمگلر، آئی پی سی کے کس سیکشن کے تحت انہیں پکڑا جاسکتا ہے؟
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’چیونٹے 420 ہیں۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’سب سے پہلے ہمیں اس جرم کے ماسٹر مائنڈ کو ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔
Sec ANT420
— Mani varman (@manivarmangreen) June 28, 2022
First we need to find the mastermind of the crime.
— Prince Krishna (@IPrinceKrishna) June 28, 2022
Why are they taking gold chain. Is it dipped in sugar or honey
— Jayasri Benkal (@BenkalJayasri) June 28, 2022