جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

انوج شرما کو ’ہیرا منڈی‘ میں ’حامد محسن علی‘ کا کردار کیسے ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکار انوج شرما نے نیٹ فلکس کی سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں ’حامد محسن علی‘ کا کردار ملنے کے بارے میں پہلی بار بتا دیا۔

انوج شرما اس سے قبل نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ دو فلموں میں کام کر چکے ہیں جہاں انہیں مختصر کردار نبھانے کا موقع ملا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ 27 سال فلم انڈسٹری میں گزارے اور مایوس تھا کہ اب تک کوئی بڑا کردار نہیں ملا، ایک دن اچانک نامعلوم نمبر سے کال آئی کہ سنجے لیلا بھنسالی ملنا چاہتے ہیں تو میں فلم سٹی پہنچ گیا جہاں میری ان سے ملاقات ہوئی۔

- Advertisement -

ہیرا منڈی میں ریچا چڈھا کے خصوصی لباس سے متعلق انکشاف

انوج شرما کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی پورے یونٹ کے سامنے میرے بارے میں کہا کہ یہ میرا لکی چارم ہے، یہ میرے لیے بہت بڑی فخر کی بات تھی، ملاقات میں انہوں نے مجھے ’حامد محسن علی‘ کے کردار کے بارے میں بتایا کہ سیریز میں جب یہ بولتا ہے تو سب خاموشی سے سنتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انوج شرما نے کہا کہ ویب سیریز میں کردار ادا کرنے کے بعد کافی پذیرائی ملی، میرے ساتھی جو تھیٹر میں ساتھ کام کرتے تھے، کال کر کے مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور دیکھنے والوں کی طرف سے بھی کافی پیار ملا۔

’ہیرا منڈی‘ مغل دور میں لاہور کا ایک ایسا علاقہ رہا ہے جہاں طوائفیں رہا کرتی تھیں اور وہاں رقص و گیت کی محفلیں آراستہ ہوتی تھیں۔

ویب سیریز میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، شرمین سہگل، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ بھی جلوہ گر ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں