جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

انعم تنویر سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ انعم تنویر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ انعم تنویر نے تصویر شیئر کی جس میں انہیں سیاہ اور سفید رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انعم تنویر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں جون ایلیا کا شعر لکھا۔

- Advertisement -

تھی کسی شخص کی تلاش مجھے
میں نے خود کو ہی انتخاب کیا

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

اس سے قبل انعم تنویر سے پوچھا گیا تھا کہ ’آپ ماہرہ خان اور صبا قمر کی طرح مشہور کیوں نہیں ہوئیں، کیا شہرت حاصل کرنے کے لیے بالی ووڈ میں کام کرنا ضروری ہے؟‘

انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2012 میں انڈسٹری میں قدم رکھا تاہم 2019 تک اداکاری کو سنجیدگی سے نہیں لیا تاہم جب 2019 میں اداکاری کو سنجیدگی سے لینا شروع کیا تو کئی ڈرامے مقبول بھی ہوئے۔

انعم تنویر کا کہنا تھا کہ مشور اداکار اور اچھا اداکار ہونا دو مختلف باتیں ہیں، یہ ضروری نہیں کہ شہرت حاصل کرنے کے لئے بالی ووڈ میں کام کیا جائے لیکن یہ المیہ ہے کہ ہمارے یہاں ایک اسٹار کو اس وقت تک اسٹار تسلیم نہیں کیا جاتا جب تک وہ بالی ووڈ میں کام کرکے نہ آجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے ٹیلنٹ کو پہچانیں اور فنکاروں کی عزت کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں