جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

انوراگ کشیپ کی بیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم ساز و اداکار انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرلی، عالیہ کشیپ اور شین گریگور کی شادی کی تقریب گزشتہ روز ہوئی۔

جوڑے نے بدھ 11 دسمبر کو اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں شادی کی، حال ہی میں جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by aaliyah (@aaliyahkashyap)

- Advertisement -

 عالیہ کشیپ کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کی پہلی تصویر میں عالیہ اور شین کو بوسہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، دوسری تصویر میں عالیہ کو اپنی برائیڈ میڈ بشمول اداکار خوشی کپور کے ساتھ انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 آخری تصویر میں جوڑے کو تقریب کے دوران ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، عالیہ کشیپ نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی اور ہمیشہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shane Gregoire (@shanegregoire)

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ کشیپ سوشل میڈیا کی متاثر کُن شخصیت ہیں جو مختلف برانڈز کو پروموٹ کرتی ہیں اور ان کا یوٹیوب چینل بھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ کشیپ کی شین سے ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی جس کے بعد یہ دونوں کافی عرصے سے ایک ساتھ تھے جس کے بعد انہوں نے منگنی کرلی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں