اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

انوراگ کشیپ کا بالی ووڈ کی موجودہ حالت پر مایوسی کا اظہار، ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معرود فلمساز انوراگ کشیپ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر انوراگ کشیپ نے حال ہی ایک انٹرویو میں ہندی فلم انڈسٹری کے منافع، ریمیک، اور اسٹار بنانے کے کلچر پر تنقید کی، فلمساز نے کہا کہ یہ تخلیقی صلاحیتوں اور جدیدیت کو دباتے ہیں۔

اداکار و فلمساز نے کہا کہ اب میرے لیے ایک دائرے سے نکل کر تجربہ کرنا مشکل ہے کیوں کہ اس کی ایک قیمت ہوتی ہے، جبکہ میرے پروڈیوسرز منافع اور مارجن کے بارے میں سوچتے ہیں۔

- Advertisement -

فلمساز کا کہنا تھا کہ فلم شروع ہونے سے پہلے ہی یہ معاملات شروع ہوجاتے ہیں کہ اسے کس طرح بیچا جائے جس سے فلم سازی کی خوشی ماند پڑ جاتی ہے۔

انوراگ کشیپ نے کہا کہ اس لیے میں اگلے سال ممبئی سے باہر جانا چاہتا ہوں، میں ساؤتھ کی طرف جا رہا ہوں، میں وہاں جانا چاہتا ہوں جہاں کام کا جذبہ ہو ورنہ میں بوڑھا ہو کر مر جاؤں گا، میں اپنی انڈسٹری سے بہت مایوس اور بیزار ہوں، میں یہاں کی ذہنیت سے بیزار ہوں۔

انوراگ کشیپ نے افسوس کا اظہار کیا کہ ’منجمل بوائز‘ جیسی فلمیں، جو تازہ اور تجرباتی داستانوں کو پیش کرتی ہیں، کبھی بھی بالی ووڈ میں شروع نہیں ہوں گی لیکن کامیاب ہونے کی صورت میں اسے دوبارہ بنا لیا جائے گا۔

بالی ووڈ کے فلمساز نے دعویٰ کیا کہ فرسٹ جنریشن کے ساتھ معاملات کرنا بہت تکلیف دہ ہے کیوں کہ کوئی بھی اداکاری نہیں کرنا چاہتا، یہ سب اسٹار بننا چاہتے ہیں۔

انوراگ نے کہا کہ جنہیں میں اپنا دوست سمجھتا تھا انہوں نے مجھے چھوڑ دیا کیوں کہ وہ ایک خاص طریقے سے چلنا چاہتے ہیں، یہ زیادہ تر یہاں (ہندی سینما میں) ہوتا ہے ملیالم سنیما میں ایسا نہیں ہوتا۔

انوراگ کشیپ حال ہی میں ملیالم ایکشن تھرلر رائفل کلب میں نظر آئے، جو 19 دسمبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں