جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’شاہ رخ اتنے عرصے سے خاموش تھے اور اب ان کا کام بولا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بالی ووڈ ہدایت کار انوراگ کشپ نے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی کامیابی پر کہا ہے کہ شاہ رخ سب کچھ سن کر خاموش رہے، لیکن اب ان کا کام بولا ہے۔

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کشپ بھی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے، انوراگ کشپ نے شاہ رخ خان کو سب سے ہمت والا مرد کہا اور یہ بھی کہا کہ وہ ہر چیز پر خاموش رہے ہیں لیکن ان کا کام بولا ہے۔

انوراگ کشپ نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ لوگ سنیما میں واپس آ رہے ہیں اور اسکرین کے سامنے ناچ رہے ہیں، لوگ فلم کے بارے میں پرجوش ہیں، فلم کے بارے میں ایک سحر طاری ہے اور یہ سحر خوب صورت ہے۔ اسی سحر کی کمی تھی، یہ سحر سیاسی اور سماجی سحر بھی ہے۔

- Advertisement -

شاہ رخ خان کے بارے میں انوراگ کشپ مزید کہتے ہیں کہ سب سے ہمت والا مرد، سب سے نرم مزاج اور متحد آدمی جو ہر چیز پر خاموش رہا ہے وہ اب بولا ہے۔ وہ اب اپنے کام کے ذریعے بولا ہے۔ یہ بہت خوبصورت بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سکرین پر بہت اونچا بول رہا ہے، میں سمجھ سکتا ہوں کہ شاہ رخ خان کیا سکھا رہا ہے کہ غیر ضروری بولنے کے بجائے اپنے کام کے ذریعے بات کرو، شاہ رخ خان تو شاہ رخ خان ہی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم پٹھان نے مقبولیت اور کمائی کے کئی ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔

فلم تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق پٹھان نے اپنی ریلیز کے پہلے 4 دنوں میں بھارت سمیت دنیا بھر سے 429 کروڑ انڈین روپے کما لیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں