بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان سے شکست پر اہم طالبان رہنما کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں افغان ٹیم کی شکست پر طالبان رہنما کا ردعمل آگیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے آصف علی کے چار چھکوں کی بدولت افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی اور میگا ایونٹ میں جیت کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی۔

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جیت کے بعد طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاعرانہ انداز ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے افغانستان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے شعر لکھا کہ جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں۔

’’گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں
وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے‘‘

واضح رہے کہ افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان کے خلاف افغان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں