منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

انوشکا شرما کو فوٹو گرافر پر غصہ کرنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو فوٹو گرافر پر غصہ کرنا مہنگا پڑگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ایئرپورٹ پر آمد کی ویڈیو سامنے آئی جہاں ان کی تصاویر کے لیے فوٹو گرافرز بھی موجود ہیں۔ انوشکا شرما نے انہیں بیٹی وامیکا کی تصویر لینے سے منع کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا شرما اسٹرولر میں موجود بیٹی کے پیچھے پیچھے چل رہی ہیں کہ اس دوران ایک فوٹو گرافر ویڈیو بناتا ہے۔ انہوں نے فوری اسے روکا جس پر فوٹو گرافر نے بتایا کہ میں آپ کی بیٹی کی ویڈیو نہیں بنا رہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Koimoi.com (@koimoi)

مزید پڑھیں: ورات کوہلی اور انوشکا شرما کا ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان

وامیکا کی پیدائش گزشتہ سال جنوری میں ہوئی اور والدین اب تک اس کی تصویر منظرِ عام پر نہیں لائے۔ اکثر تقریبات میں انوشکا شرما فوٹو گرافرز کو بیٹی کی تصویر لینے سے روکتی ہیں۔

ادھر فوٹو گرافر پر غصہ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین انوشکا شرما کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی کی تصویر پر اتنی اکڑ نہیں دکھانی چاہیے، وہ کچھ ہی دونوں میں آپ لوگوں کی طرح گھومنا شروع کر دے گی۔ بعض نے سوال اٹھایا کہ انوشکا اور ویرات کب تک اپنی بیٹی کو اس طرح چھپا کر رکھیں گے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں