ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

انوشکا شرما کو اداکارہ بننے سے پہلے کس بات کا بہت زیادہ غرور تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں اداکارہ بننے سے پہلے بہت مغرور لڑکی ہوا کرتی تھیں۔

انوشکا شرما محض 20 برس کی تھیں جب انھوں نے آدیتیہ چوپڑا کی 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ سے ڈیبیو کیا تھا جبکہ ان کے مدمقابل بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان تھے۔

سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی پرانی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں وہ یہ بتاتی نظر آرہی ہیں کہ وہ اداکار بننے سے پہلے کافی مغرور ہوا کرتی تھیں۔

ساتھی اداکار کوئل پوری کے ساتھ ایک پرانے انٹرویو کے دوران انوشکا سے پوچھا گیا تھا کہ انھوں نے اب تک ایسا کیا کیا ہے جس سے سب سے غرور جھلکتا ہو، اس کے جواب میں انوشکا کہتی ہیں کہ میں اسکرین پر اداکار بننے سے پہلے بہت مغرور تھی۔

انوشکا شرما نے بتایا کہ میں نے اسکول میں بہت سارے لوگوں سے بات نہیں کرتی تھی، میں واقعی کافی گھمنڈی ہوا کرتی تھی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں واقعی خوش ہوں کہ میں ایک اداکارہ بن گئی اس سے کیونکہ جب میں ایک اداکارہ بن گئی تو مجھے آدتیہ چوپڑا کی جانب سے زندگی کے کئی حقائق پتا چلے۔

میرے سر میں یہ خناس تھا کہ میں سب سے اچھی دکھنے والی لڑکی ہوں، تاہم مجھے آدیتہ نے بتیا کہ یہ ٹھیک ہے کہ تم فلموں میں آگئی ہو مگر ایسا نہیں ہے کہ تم سب سے زیادہ اچھی دکھنے والی لڑکی ہی ہو۔

خیال رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے کرکٹر شوہر ویرات کوہلی نے بھارت چھوڑ کر مستقل طور پر لندن میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی اور انوشکا نے دوسرے بچے اکائے کی پیدائش کے بعد سے لندن منتقل ہونے کا سوچ رہے ہیں، دونوں کے بیٹے کی پیدائش بھی لندن میں ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں