اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

انوشکا شرما کو لفٹ مانگنا مہنگا پڑ گیا، ممبئی پولیس سرگرم

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر جارہی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو پر بھارتی کئی صارفین نے ممبئی پولیس کو ٹیگ کردیا، جس کے بعد انوشکا شرما مصیبت میں پڑ گئیں۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو متعدد صارفین نے اداکاروں کو ‘ہیلمٹ’ نہ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور ممبئی پولیس سے شکایت کی۔

ممبئی پولیس نے ایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیا کہ ‘ہم نے اس معاملے کو ٹریفک برانچ کے ساتھ شیئر کردیا ہے’۔

ممبئی پولیس نے صارفین سے کہا کہ ’ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ مزید کارروائی کے لیے مقام کی صحیح تفصیلات فراہم کریں‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بالی وڈ کے بادشاہ امیتھابھ بچن نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ٹریفک کے باعث کام کے مقام پر وقت پر پہنچنے کے لیے انہوں نے ایک فین سے لفٹ لیا۔

تاہم امیتابھ بچن اور انوشکا شرما دونوں نے ہی بھارتی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، دونوں کو ہی بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ممبئی کی ٹریفک سے پریشان امیتابھ بچن نے فین سے لفٹ مانگ لی

سپر اسٹارز امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے پولیس سے شکایت کی کہ وہ ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے ہیں۔

 ممبئی پولیس نے اب تک اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا مشہور شخصیات پر چالان کیا جائے گا یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں