اشتہار

’مسز کوہلی‘ کہنے پر انوشکا شرما کا فوٹوگرافر کو دلچسپ جواب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کی فوٹوگرافر سے تقریب میں گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جمعرات کے روز انوشکا شرما کو ویرات کوہلی کے ہمراہ ’انڈین اسپورٹس آنرز‘ میں دیکھا گیا جبکہ گزشتہ روز وہ ممبئی میں ’بالی وڈ ہنگامہ اسٹائل آئیکون ایوارڈز‘ میں ایک خوبصورت لباس کے ساتھ نظر آئیں۔

جیسے ہی اداکارہ ریڈ کارپٹ پر پہنچیں تو ایک فوٹوگرافر نے انہیں ’مسز کوہلی‘ پکارنا شروع کر دیا جس پر انہوں نے غصہ کرنے کے بجائے ہنس کر دلچسپ جواب دیا۔

- Advertisement -

فنکارہ نے کہا: ’آپ چیخ کیوں رہے ہو؟ کل کے شور کی وجہ سے اب تک کان ٹھیک نہیں ہوئے۔‘

فوٹو گرافر نے کہا کہ ہم ایسے پروگراموں میں اُن (ویرات کوہلی) کی کمی محسوس کرتے ہیں۔ انوشکا نے ہنس کر جواب دیا کہ ’میرے کان بج رہے ہیں۔‘

تقریب کے دوران اداکارہ نے ورون دھون اور کریتی سینن سے ملاقات کی۔ تینوں فنکاروں نے ایک ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں