لندن: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر سوشل میڈیا صارفین نے ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
گزشتہ روز آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دی۔فائنل کے آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔
بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اجنکیا رہانے نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے دوسری اننگز میں چار شکار کیے جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک نے دو اور پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تاہم اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران انوشکا شرما کی سنجیدہ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جب ان کے شوہر ویرات کوہلی 78 گیندوں پر 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
سوشل میڈیا صارفین انوشکا شرما کو ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر ’پنوتی‘ قرار دے رہے ہیں۔
Anushka Sharma and others can't believe that wicket of Virat Kohli. A pin drop silence at the oval.#INDvAUS #WTCFinal2023 pic.twitter.com/sk01j6DUvV
— Akshat (@AkshatOM10) June 8, 2023
ایک صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پنوتی ہے انوشکا شرما‘ جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ جب بھی یہ انوشکا میچ دیکھنے آتی ہے کچھ نہ کچھ برا ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین انوشکا شرما کو مشورہ دے رہے ہیں کہ گھر پر رہا کریں اور اپنے بچے کی دیکھ بھال کریں۔
Its History India win % is 0 when Anushka Sharma present in the stadium in ICC tournaments.#AnushkaSharma #ViratKohli #INDvsAUS #WTCFinals #WTCFinal2023 pic.twitter.com/1DL15T0jEQ
— Vishwajit Patil (@_VishwajitPatil) June 11, 2023