جمعرات, اپریل 3, 2025
اشتہار

انوشکا اور ویرات سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے متعلق بھارتی میڈیا نے خوشخبری سنادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انوشکا شرما اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے، مگر جوڑے کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ دوسری بار حاملہ ہوچکی ہیں تاہم اُن کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما ان دنوں سفر کرنے سے گریز کررہی ہیں جو کہ اتفاق نہیں بلکہ اداکارہ کسی بھی قسم کی قیاس آرائیوں سے خود کو دور رکھنے کیلئے عوامی مقامات کا رخ نہیں کررہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ کچھ دنوں قبل میٹرنٹی ہوم میں بھی دیکھی گئی تھیں تاہم انہوں نے اس حوالے سے فوٹو گرافرز سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی تصاویر کو وائرل نہ کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باضابطہ طور پر جلد اعلان کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں