ڈی آر ایس پر ویرات کوہلی کے ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر انوشکا شرما خوشی سے کھل اٹھیں، ان کا ردعمل دینے کا انداز وائرل ہوگیا۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نویں اوور میں ٹم ساؤتھی کی گیند پر کوہلی کے خلاف اپیل کی گئی جسے امپائر نے مسترد کردیا۔
بال کوہلی کے تھائی پیڈ پر لگی تھی۔ کیویز نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی لیکن امپائرز نے انھیں ’ناٹ آؤٹ‘ قرار دیا۔ کیوی کپتان کین ولیمسن نے اس موقع پر ریویو لینے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ریویو کے بعد یہ واضح ہوا کہ کوہلی ناٹ آؤٹ ہیں۔
جیسے ہی بڑی اسکرین پر ناٹ آؤٹ لکھا نظر آیا کوہلی کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما جشن مناتی نظر آئیں اور ان کے چہرے سے خوش عیاں تھی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
https://twitter.com/DeepakKaha63152/status/1724720754158428608?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1724720754158428608%7Ctwgr%5E02566bceddebb4d724add79a28b29bbf086c04e1%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps3A2F2Ftwitter.com2FDeepakKaha631522Fstatus2F1724720754158428608widget%3DTweet
انوشکا شرما نے پہلے تو پریشانی میں اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرا پھر ناٹ آؤٹ بھارتی بیٹر کو ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر جوش سے تالیاں بھی بجائیں۔
واضح رہے کہ اس میچ میں ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی 50 ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے 117 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔