جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

بھارتی گلوکار انو جین شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی گلوکار و میوزک کمپوزر انو جین نے اچانک شادی کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا، شادی کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کردیں۔

سال 2018 میں گلوکار و میوزک کمپوزر انو جین نے گیت ’بارشیں‘ ریلیز کیا جس کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی۔

انہوں نے 2020 میں ’الگ آسمان‘ اور 2021 میں ’گُل‘ ریلیز کیا جس کے بعد 2023 میں انہوں نے سب سے بہترین گیت ’حسن‘ ریلیز کیا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، اس کے علاوہ 2024 میں آنے والا گیت ’جو تم میرے ہو‘ بھی سپر ہٹ قرار پایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anuv Jain (@anuvjain)

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب کے دلوں کو اپنے گانوں سے جیتنے والے انو جین نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی شادی کا اعلان تصاویر کے ساتھ کیا ہے۔

انو جین کی پوسٹ میں اپنی دلہن کے ساتھ شادی کے دو ایونٹس کی تصاویر شامل ہیں جن میں دونوں اپنی بے انتہا محبت کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

شادی کے مین ایونٹ کی تصویر میں انو جین بیج کلر کی شیروانی کے ساتھ ہلکا گلابی دوپٹہ شال کی طرح اوڑھے ہوئے ہیں جبکہ انکی اہلیہ سرخ جوڑا زیب تن کئے ہوئے ہیں۔

ترتیب سے نظر آنے والے دوسرے ایونٹ میں انو جین سیاہ جبکہ انکی اہلیہ مرون جوڑے میں ملبوس ہیں۔

تیسرا ایونٹ جس کی تصاویر شامل ہیں ممکنہ طور پر ریسیپشن ہے جس میں انو جین سیاہ تھری پیس سوٹ زیب تن کئے ہوئے ہیں، جبکہ انکی دلہن نے سنہرہ گاؤن پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ کم سائی رون کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

پوسٹ کے کیپشن میں انو جین نے لکھا کہ ’اور ہاں دیکھو یہاں کیسے آئی دو دلوں کی یہ بارات ہے‘۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں فینز کی جانب سے جہاں اچانک شادی کی تصاویر دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے، وہیں فینز گلوکار کو مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں