کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر انور علی نے کہا ہے کہ بطور بولنگ آل راؤنڈر ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر انور علی نے کہا ہے کہ فرسٹ کلاس میں 5 وکٹیں لے کر سالگرہ کا دن اور یادگار ہوگیا، فٹنس بہتر ہوگئی ہے، چوتھا میچ کھیل رہا ہوں پہلے سے کافی بہتر ہوں۔
انورعلی نے کہا کہ بولنگ آل راؤنڈر کی حیثیت سے قومی ٹیم میں واپس آنا چاہتا ہوں، پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی یہ ہمارے لیے اہم ہے۔
واضح رہے کہ انور علی نے گزشتہ روز اپنی 32ویں سالگرہ منائی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی انہیں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی گئی۔
His 5 for 35 took Pakistan to victory in the ICC U19 World Cup 2006 final against India. Happy Birthday to the star all- rounder @REALanwarali pic.twitter.com/9mE7MsCscU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 25, 2019
انور علی نے 25 جنوری 2016 کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ انہوں نے یکم اگست 2015 سے اب تک کوئی ٹی ٹوینٹی میچ نہیں کھیلا ہے۔
انور علی نے 22ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 18 وکٹ حاصل کررکھی ہیں، انہوں نے 16 ٹی ٹوینٹی میچز میں 10 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹسمین عدنان اکمل نے کہا کہ بیٹنگ کے لیے آف سیزن بھی کافی پریکٹس کرتے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ اصل امتحان ہوتا ہے۔
عدنان اکمل نے کہا کہ قومی ٹیم میں شمولیت ہوئی تو پہلے جیسا ہی پرفارم کرکے دکھاؤں گا۔