پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

پاکستانی نژاد امریکی کی جانب سے بڑے منصوبوں کے ذریعہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

چترال سے تعلق رکھنے والی معروف پاکستانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت انور علی امان کی قائم کردہ WOW ریزورٹس اپنی شاندار رہائشی سہولیات اور اعلیٰ درجہ کی مہمان نوازی کیلئے جانی جاتی ہے۔انہوں نے حال ہی میں جے ڈبلیو میریٹ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ان دونوں نے ملکر راس الخیمہ،یو اے ای کے المرجان آئی لینڈ میں جے ڈبلیو میریٹ المرجان آئی لینڈ ریزورٹ اورجے ڈبلیومیریٹ ریذیڈنس المرجان آئی لینڈ کے عظیم الشان تعمیراتی منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔

انور امان،چترال میں پنج ستارہ ہوٹل کی تعمیر کے آغاز اورپھنڈر،گلگت،اسکردو اور اسلام آباد میں نئے منصوبوں کے ساتھ پاکستان میں تعمیراتی شعبہ میں نمایاں پیشرفت کررہے ہیں۔ان منصوبوں سے نہ صرف مہمان نوازی کے شعبہ کی ترقی ہوگی بلکہ ملک میں سیاحتی شعبہ کو بھی فروغ ملے گا اور روزگار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات میں اس غیر معمولی منصوبہ کی لاگت اپنی تکمیل کے بعد 1.3ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے،جو میریٹ انٹر نیشنل کے لگژری پورٹ فولیو میں ایک روشنی کے طور پر نمایاں ہوگا،اور سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے پسندیدہ مقام المرجان آئی لینڈ پر میریٹ انٹر نیشنل کی نمایاں موجودگی کا باعث بنے گا۔

- Advertisement -

راس الخیمہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں پائیدار ترقی اور سمندر کے سامنے رہائش کے تجربات کی کشش عالمی سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے،جس سے المرجان آئی لینڈ سرمایہ کاری پر خاطر خواہ منافع کے حوالے سے ایک اہم مقام کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

اس ضمن میں یو اے ای میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں WOW ریزورٹس کے سی ای او،و بانی انور علی امان نے میریٹ انٹر نیشنل کے نمائندوں اور مرجان کے چیف ایگزیکٹیو افسرعبداللہ العبدولی کے ساتھ شراکت داری پر اتفاق ظاہر کیا۔یہ منصوبہ ایک تعمیراتی شاہکار کے طور پرتیار کیا جائیگا،جسے لاس اینجلس اور دبئی کے مشہور آرکیٹیکٹس اور ڈیزائن ہاؤسز نے ڈیزائن کیا ہے۔

2026کے اختتام تک ممکنہ طور پر رہائش کیلئے تیار،جے ڈبلیو میریٹ المرجان آئی لینڈ ریزورٹ اور جے ڈبلیو میریٹ ریذیڈنسیزالمرجان آئی لینڈ ہیرالڈ WOW ریزورٹس کی تکمیل میں دیگر ایشائی مارکیٹیوں کیلئے اضافی وینچرز متوقع ہیں۔غیر معمولی پراپرٹی،گھر کے خواہشمندوں،فطرت سے محبت کرنے والوں،آبی کھیلوں کے شوقین اورمستقل سیاحت کے شوقین افراد کومتاثر کرنے کے تقاضوں پر پورا اترے گی۔WOW ریزورٹس کے سی ای او،بانی،پہلی نسل کے پاکستانی نژاد امریکی انور علی امان،جن کے والدین کا تعلق چترل،پاکستان سے ہے،نے اس شراکت داری پراظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ”ممتاز میریٹ انٹر نیشنل اور المرجان آئی لینڈ کے ساتھ ملکر متحدہ عرب مارات کی سب سے زیادہ بے صبری سے انتظار کی جانے والی متوقع پیشرفت میں سے ایک میں اپنے فلیگ شپ پراجیکٹ کی نقاب کشائی ایک اعزاز ہے،ہم پوری دنیا میں اپنی لگژری مہمان نوازی کے پورٹ فولیو کے فروغ کے حوالے سے پرجوش ہیں،ہم جلد ہی اپنے آبائی شہر چترال،پاکستان میں ہوٹل بیجان کی تعمیر کا کام بھی مکمل کر لیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں