پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

انور علی نے سدرن پنجاب کو تارے دکھا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: نیشنل ٹی 20 کپ کے تیسرے میچ میں سرفراز احمد کی ٹیم سندھ نے صہیب مقصود کی سدرن پنجاب کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

سدرن پنجاب کی جانب سے سندھ کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا گیا جو سدرن پنجاب نے آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، سندھ کے آل راؤنڈر انور علی نے آخری اوورز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

انور علی 9 گیندوں پر 29 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور سندھ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

آل راؤنڈر انور علی کی اننگز میں 2 بلند و بالا چھکے اور تین چوکے شامل تھے، علاوہ ازیں اوپنر خرم منظور نے بھی 49 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی۔

انور علی نے فاسٹ بولر محمد الیاس کی بولنگ پر چھکے اور چوکے لگائے، محمد الیاس 4 اوورز میں 44 رنز بنا کر سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

خرم منظور کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں