ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

کرونا وائرس : نامور مصنف انور مقصود کا عوام کے نام پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستانی نامور مصنف انور مقصود نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گھر میں رہیے، خود کو اور اپنے گھر والوں کو محفوظ رکھیے۔

یہ بات انہوں نے دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہی، انور مقصود کا کہنا تھا کہ میں اب صرف اس لئے نہیں نکلتا کہ گھر میں میرے بچے محفوظ رہیں، ان کی زندگی میرے لئے بہت قیمتی ہے، تھوڑے دنوں کی بات ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بس گھر سے نہ نکلیں، آپ بھی اپنے گھر میں رہیے، خود کو اور اپنے گھر والوں کو اس وبا سے محفوظ رکھیے۔

اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی وژن پر کھانوں کی رنگ برنگی ڈشز دکھائی جارہی ہیں، اس وقت ان اشتہارات کی تشہر کرنا مناسب نہیں کیونکہ ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے کئی گھروں میں ایک وقت کا کھانا بھی میسر نہیں ہے،۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی نہیں سوچا بھی تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کورونا وائرس کی شکل میں اتنا بد ترین وقت دیکھیں گے کہ جب انسان گھروں تک محدود ہوجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں