اشتہار

معروف ادیب انور مقصود نے سوشل میڈیا پر چلنے والی مار پیٹ کی خبروں کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف ادیب انور مقصود نے مارپیٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ سن رہے ہیں ایسا کچھ نہیں ہوا ،مجھے اپنے سپاہیوں سے محبت ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ادیب انور مقصود نے اپنے ویڈیو پیغام میں خود الزامات کی تردید کرتےہوئے سوشل میڈیا پر چلنے والی مارپیٹ کی خبروں کی نفی کردی۔

انور مقصود نے کہا کہ چند دنوں سے میرےمتعلق کچھ خبریں سرگرم تھیں، میرا جینا حرام تھا، دنیا بھرسے چاہنے والے پوچھ رہےہیں آپ کیسے، طبیعت کیسی ہے؟ جو کچھ آپ سن رہےہیں وہ ہوا نہیں ہےاور نہ ہوگا، 84 برس کا ہوں میں تو ایک تھپڑ کے بعد نہیں رہوں گا۔

- Advertisement -

معروف ادیب کا کہنا تھا کہ 66 برس سے میں آپ لوگوں کے لیے لکھ اور بول رہا ہوں، مجھےاپنےسپاہیوں سے محبت ہےجوسرحدوں پر ہماری خاطر جانیں دے رہے ہیں ، میرے پاس تو کیمرے والا فون بھی نہیں ہےتو میں کہاں سے ٹوئٹ کروں گا۔

انھوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پرمیری تصویر کے ساتھ 42 اکاؤنٹس چل رہے ہیں جو جعلی ہیں، ایف آئی اے اور پولیس سے اکاؤنٹس بندکرانےکی شکایت کی ہے۔

خیال رہے مخصوص سیاسی جماعت اور اسکے اتحادیوں نے مشہورکالم نگارانورمقصود کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا، مخصوص سیاسی جماعت مذموم سیاسی مقاصدکےحصول کیلئےکوئی موقع ہاتھ سےجانےنہیں دیتی۔

عوام کو اداروں سے متنفرکرنےکیلئےمخصوص جماعت کےسوشل میڈیااکاؤنٹس ہروقت پروپیگنڈا کرتے ہیں ، انتشار کی فضا بڑھانے کیلئے مخصوص جماعت نے انور مقصود پر اغوا اور تشدد کا شوشہ چھوڑا۔

مخصوص جماعت کے ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے اور ہینڈلرز نامورشخصیات کو آڑ بنا کر گمراہی پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں