اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

انور مقصود نے ماڈل آمنہ الیاس کا خواب پورا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف مزاح نگار، مصنف، شاعر، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود نے ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کے لیے پینٹنگ بنا کر ان کا آدھا خواب پورا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ماڈل کے ہمراہ انور مقصود بھی موجود ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انور مقصود اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی خوبصورت پینٹنگ آمنہ الیاس کو بطورِ تحفہ دے رہے ہیں۔

آمنہ الیاس نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’انور مقصود صاحب نے میرے لیے پینٹنگ تیار کرکے میرا آدھا خواب تو پورا کردیا، میرا مکمل خواب اُس وقت پورا ہوگا جب وہ میرے لیے کچھ تحریر لکھیں گے۔‘

یاد رہے کہ رنگ و جسامت کا مذاق اُڑانے والوں کے خلاف آواز اُٹھانے والی آمنہ الیاس کو گزشتہ کئی روز سے سابقہ ماڈل آمنہ حق سے متعلق کہی جانے والی بات پر تنقید کا سامنا تھا جس کے بعد انہوں نے حال ہی میں خود پر تنقید کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر کرارا جواب دیا ہے۔

انسٹاگرام پر ماڈل آمنہ الیاس نے ایک طویل ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سابقہ ماڈل آمنہ حق کو موٹا کہنے کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی۔

آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو موٹا نہیں کہا بلکہ اُس کی جگہ ہاتھی اور گینڈے جیسے الفاظ ضرور استعمال کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پچھلی ویڈیو میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ ’’وہ میں نہیں ہوں‘‘ تو میں نے ٹھیک کہا تھا کیونکہ وہ میں ہوں نہیں بلکہ وہ میں تھی۔‘

View this post on Instagram

#cancelculture

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’ماں کے پیٹ سے کوئی بھی تمیز سیکھ کر نہیں آتا، اور اب برائے مہربانی یہ نہیں بولیے گا کہ آپ لوگوں نے کبھی ایسی باتیں نہیں کیں۔‘

اپنی ویڈیو کےآخر میں آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ ماضی میں غلط بات کرنے والا آج صحیح بات نہیں کرسکتا اور یہی وجہ ہے کہ کسی کو دوسرا موقع نہیں دیا جاتا۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں