جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

معروف مزاح نگار انور مقصود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف مزاح نگار انور مقصود کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انور مقصود کا ٹیسٹ چند روز پہلے مثبت آیا، اب طبیعت بہتر ہے، ٹیسٹ مثبت آنے پر انور مقصود کا گھر پر ہی علاج جاری ہے۔

انور مقصود پاکستان شوبز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو 35 سال سے اس صنعت سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصور بھی ہیں۔

- Advertisement -

اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنا ان کا خاصہ ہے اور اپنے اسی انداز بیان کی وجہ سے وہ مداحوں کی پسندیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔

انور مقصود ملک میں ادب کا بڑا نام ہیں جنہوں نے کئی ڈرامے لکھے ہیں اور سب ہی ڈرامے عوام میں بے حد مقبول ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جان لیوا کرونا وائرس کی دوسری لہر اب تک ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جن میں ملک کی نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں