جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

غزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری سلامتی کونسل کی ہے، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کی ذمہ داری سلامتی کونسل پر عائد ہوتی ہے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ پر سعودی عرب میں عرب اسلامی کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں اسپتالوں اور اسکولوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی کی جا رہی ہے، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی پر زور مذمت کرتا ہوں، غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے اور نسل کشی روکی جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے، اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل سے انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتا ہوں، غزہ میں فلسطینی شہریوں کا قتل عام فوری بند کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ علیحدہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلے کا حل ہے، غزہ میں انسانی راہداریوں میں رکاوٹیں ختم کر کے امداد فراہم کی جائے، غزہ میں غیر مشروط اور فوری طور پر جنگ بندی کی جائے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسرائیل فلسطین پر قابض ہو کر جارحیت کر رہا ہے، غزہ میں فوری طور پر خوراک اور ادویات فراہم کی جائیں، غزہ کی صورتحال پر فوری طور پر مذاکرات شروع کرنے چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں