ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن والے دن موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ بالکل درست تھا، انوار الحق کاکڑ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن والےدن موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ بالکل درست تھا کیونکہ ہم ایسی صورتحال میں الیکشن کرانےجارہےتھے جہاں سیکیورٹی تھریٹس تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘خبر میں مہر بخاری کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ الیکشن جب بھی ہوتےہیں اس پرسوالات اٹھائےجاتےہیں، 2002کے بعد جس طرح الیکشن ہوتےآرہےہیں اس باربھی ویسےہی ہوئے، کسی کودھاندلی کی شکایت ہے توفورمزموجودہیں وہاں جاکرسوالات اٹھائیں۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ایک نظام موجودہےاس کےتحت ہی مسائل کا تدارک کیاجاسکتاہے، آئین کےمطابق ٹریبونل بنتےہیں جن میں دھاندلی کی شکایت کاحل نکلتا ہے۔

- Advertisement -

سابق نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ہم ایسی صورتحال میں الیکشن کرانےجارہےتھے جہاں سیکیورٹی تھریٹس تھے، الیکشن والے دن موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔

انھوں نے سوال کیا کہ 2018میں جب الیکشن ہوئے تھے تو کیا چند گھنٹےمیں نتائج آگئےتھے، 6 کروڑ لوگوں نے حق رائےدہی استعمال کیا، نتائج دینے میں وقت لگتا ہے۔

عہدے سے متعلق سوال پرانوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کیلئےتیاری کررہاہوں، کسی عہدےکی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔

محسن نقوی کے حوالے سے نگراں سابق وزیراعظم نے کہا کہ محسن نقوی نےنگراں حکومت میں اچھاپرفارم کیاہے، ان کے اور میرے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے، نگراں حکومت میں جوکردارتھااسےبخوبی نبھایاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تنقید کی گئی ہے کہ نگراں حکومت کی طوالت کیلئے نگراں وزیراعظم بنایا گیا، الیکشن بھی ہوگئے، نئی حکومت بھی بن گئی، اب لوگوں کوجواب بھی مل گیا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں