اسلام آباد : سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل میں خود کو احتساب کے لیے پیش کردیا اور کہا جوڈیشل کمیشن بنادیں، جواب دینے کو تیار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل کے حوالے سے کہا کہ جسٹس فائز، بابر یا اطہرمن اللہ جو بھی پسند ہے جوڈیشل کمیشن بنادیں دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں جواب دینے کو تیار ہوں۔
سابق نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے لوگوں کے ذہن میں ہو کہ کسی ادارے کی وجہ سے مجھ پر ہاتھ نہیں ڈالا جارہا تو پرائیوٹلی تحقیقات کرالیں، اس سے کیوں ڈرتے ہیں، ویسے تو ٹویٹر پر بڑی گالیاں دیتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ ہمارے دور میں چار لاکھ ٹن اضافی گندم آئی، یہ صرف ڈھائی دن کی گندم ہے، ڈھائی دن کی گندم سے قیامت آگئی، کیا کوکین منگوائی تھی۔
سابق نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ جس کو دیکھو محمود الرحمان کمیشن رپورٹ کی بات کررہاہے، احادیث پر پوری امت تقسیم ہے، قرآن حکیم کے حوالے سوال کرتے ہیں لیکن حمود الرحمان کمیشن پر من و عن ایمان لائے ہوئے ہیں، مغربی پاکستان سے متعلق ترانوے ہزار فوج کا طعنہ ہر جگہ دیا جاتا ہے لیکن فوجیوں کی تعداد تئیس ہزار تھی۔