جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

یہاں بات نہ کریں تو کیا یوٹیوب چینل کھول لیں؟ انوار الحق کاکڑ سینیٹ اجلاس میں برہم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق نگراں وزیر اعظم اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ خضدار واقعے پر سینیٹ اجلاس میں بات کرنے سے روکے جانے پر برہم ہوگئے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیر صدارت اجلاس میں خضدار واقعے میں معصوم بچوں کی شہادت پر دعائے مغفرت کی گئی جبکہ سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انوار الحق کاکڑ نے گندم اسکینڈل میں خود کو احتساب کیلیے پیش کر دیا

اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کا دلخراش واقعہ پیش آیا، پاکستان بھارت کشیدگی میں تکبر کے دیوتا کو شکست ہوئی، پہلگام واقعے کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ آور ہونے کے پیچھے شدت پسند سوچ کارفرما ہے۔

سابق نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ آر ایس ایس کے خواب کا حصول بی جے پی نے حاصل کرنا ہے۔

اس دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وقت کی کمی کی نشاندہی کی تو انوار الحق کاکڑ برہم ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ خضدار میں بچے شہید ہوئے یہاں انہیں وقت کی پڑی ہے، یہاں بات نہ کریں تو کیا ٹک ٹاک بنائیں یا یوٹیوب چینل کھولیں؟

سیدال خان سے مکالمہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب ہاؤس مجھے سپورٹ کر رہا ہے تو چیئر کو کیا مسئلہ ہے؟ بعدازاں انہوں نے اپنی بات مکمل کی جسے بعد سینیٹر فیصل واوڈا اور سینیٹر شیری رحمان نے اظہارِ خیال کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں