بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

انوارالحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب نہیں کیا گیا، سیکریٹری کابینہ کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے کہا ہے کہ سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے واضح کیا ہے کہ انوارالحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب نہیں کیا گیا، انھوں نے گندم انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبرکی تردید کردی ہے۔

کامران علی افضل نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو طلب کرنے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے، اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کررہا ہوں۔

- Advertisement -

وفاقی سیکریٹری کابینہ کا کہنا تھا کہ میری انکوائری سے متعلق غلط خبریں چلائی جارہی ہیں۔ خیال رہے کہ کامران علی افضل گندم بحران پر تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔

سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل کی زیرِ صدارت چار رکنی کمیٹی کا کئی گھنٹے طویل اجلاس ہوا تھا جس میں سابق سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی محمد محمود اور آصف سے پوچھ گچھ کی تھی۔

کمیٹی کل نگراں دور کی وزیر خزانہ شمشاد اختر، وزیر تجارت گوہر اعجاز اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے بھی انکوائری کرے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی اور سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کے درمیان گندم اسکینڈل پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے تھے۔

انوار الحق کاکڑ نے حنیف عباسی سے کہا تھا کہ گندم معاملے پر آپ نے ہم پر انگلی اٹھائی ہے کیا گرفتار کرنے آئے ہیں؟ اس پر حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میں قسم کھاتا ہوں آپ چور ہو اور گندم اسکینڈل میں پیسے کھائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں