جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے حلف اٹھانے کی تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ نگراں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف 14 اگست کو اٹھائیں گے اور حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ نگراں وزیر اعظم کی حلف برداری تک شہباز شریف وزیر اعظم رہیں گے جبکہ انوار الحق کاکڑ یومِ آزادی کے دن عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان آج ہونے والی ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کیلیے انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

- Advertisement -

انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے اور انہوں نے 2008 میں پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیا تھا جبکہ 2013 میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے۔

وہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے دور حکومت میں ترجمان رہے جبکہ 2018 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 12 مارچ 2018 کو بطور سینیٹرحلف اٹھایا تھا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز کے چیئرمین ہیں جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، خزانہ، خارجہ امور سمیت سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں