تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مودی سرکاری کے زرعی قوانین سے پریشان کسان نے اپنی فصل تباہ کردی

نئی دہلی : بھارت کے زرعی قوانین سے پریشان کاشتکاروں نے اپنی تیار فصلوں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فصلوں کو تباہ کرنے کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیس ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے ہاشم پورہ گاوٗں میں پیش آیا، جہاں مہربان ملک نامی کسان نے اپنی ہی تیار کردہ فصل کو تباہ کردیا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مہربان ملک بھارتیہ کسان یونین کے سیکریٹری عثمان ملک کے بھائی ہیں، جنہوں نے اپنی 4 بیگھہ زمین پر کھڑی گیہوں کی تیار فصل پر ٹریکٹر چلا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ دیگر کاشتکاروں نے مہربان ملک کو روکنے کی بہت کوشش کی تاہم وہ نہیں مانا اور فصل پر ٹریکٹر لے ڈورا۔

غصہ میں پریشان کاشتکار کا کہنا تھا کہ ان قوانین کو لے کر حکومت اڑیل رویّہ اپنائے ہوئے ہے اور کاشتکاروں کے مطالبات پورے کرنے کو تیار نہیں ہے۔

بھارتیہ کسان یونین کے سیکریٹری عثمان ملک نے مرکزی حکومت سے کسانوں کے خلاف بنائے گئے ان تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -