جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

15 نومبر تک ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، خطرناک پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 15 نومبر تک ملک میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے عمران خان لانگ مارچ اسلام آباد تک نہ لے جانے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان کوئی نہ کوئی بھانہ بناکراچانک لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرسکتا ہے۔

مشیرزراعت منظور وسان نے پیش گوئی کی کہ 29 نومبرتک مجھے عمران خان اور سیاستدانوں کیلئے دن اچھے نظر نہیں آرہے ہیں، 15نومبرتک ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا کچھ اور ہی ہے ، وہ نہ الیکشن چاہتے نہ ہی لانگ مارچ اسلام آباد لے جانا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ حالات خراب ہوں اور ملک میں مارشل لالگے،عمران خان کو خوف ہے موجودہ حکومت کہیں ان کے کرپشن کےکیسز نہ کھول دے۔

منظوروسان نے کہا کہ آگے چل کر کے بہت سےساتھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے،جو لوگ عمران خان کولائے وہی عام انتخابات قریب آتے ہی چھوڑجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں