قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پلیئنگ الیون میں شامل ہونے سے متعلق دلچسپ جواب دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 360 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔
میلبرن ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کھلاڑی پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں جہاں بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی مشق جاری ہے۔
تاہم قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پریکٹس سیشن کے بعد مداحوں کو آٹو گراف دے رہے تھے کہ اس دوران ایک مداح نے پوچھا کہ میلبرن ٹیسٹ آپ کھیلیں گے یا سرفراز؟
محمد رضوان نے دلچسپ جواب دیا کہ ’شان مسعود آئے گا اس سے پوچھ لیجئے گا۔‘
Ap Khelenge ya Sarfaraz?
Shan Masood se poch len pic.twitter.com/JHgPWLjhux
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) December 21, 2023
ایک مداح نے کہا کہ پورے پانچ دن ضرور کھیلنا ہے؟ رضوان نے کہا کہ اگر بارش ہوگئی سر پھر کیا کریں گے۔