ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے علاوہ کس نے شفاف انٹراپارٹی الیکشن کرائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے علاوہ کس نے شفاف انٹراپارٹی الیکشن کرائے؟

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی نے قربانی دے کر اپنی موومنٹ کو بچایا ہے سربراہ پی ٹی آئی نےچیئرمین عہدہ کارکن کو دے کر موروثی سیاست کا خاتمہ کیا۔

علی محمد خان نے کہا کہ الیکشن میں بلا بھی ہو گا کھلاڑی بھی ہو گا اور کھلاڑیوں کا کپتان بھی ہو گا، بہانہ کر کے کسی بھی طرح سے الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر علی کو اسی لیے سامنے لائے تاکہ کرپشن کا الزام کوئی نہ لگا سکے سربراہ پی ٹی آئی نے مشکل وقت میں بیرسٹرگوہر کو ذمہ داری سونپی ہے ایک عام سے ورکر کو چیئرمین پارٹی کا عہدہ سونپا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں