اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اپیکس کمیٹی کا اجلاس، کراچی آپریشن کی صورتحال کا جائزہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبار اور وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ اور عشرت العبار کی زیر صدارت کراچی آپریشن کے امن و امان کے حوالے سے وزیر اعلٰی ہاؤس میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو سمیت دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی، دوران اجلاس کراچی میں جاری آپریشن پر ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سنگین مقدمات کو فوجی عدالتوں میں چلانے کی سفارش کی گئی جبکہ لیاری میں جاری آپریشن کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.

سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی بڑھانےپربھی غورکیا گیا، جبکہ سی پیک کے لئے آنے والے چینی انجئینرز کی حفاظت کے لئے سندھ پولیس میں‌ مزید بیس ہزار نئی بھرتیاں کرنے اور اہلکاروں‌ کی ٹرینگ پاک فوج کے ذمہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے.

اپیکس کمیٹی نے کراچی امن و امان کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امن و امان کو دیرپا رکھنے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کے قوانین پر ہرصورت عملدرآمد کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں