اشتہار

صدر کی آرڈیننس سے معذرت، منی بجٹ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے صدر مملکت کی جانب سے آرڈیننس جاری کرنے سے معذرت کے بعد منی بجٹ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف سے آن لائن مذاکرات کیلئے 170 ارب کے نئے ٹیکس لگا کر200 ارب سے زیادہ اضافے کیلئے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کرلی گئی ہیں تاہم صدر مملکت عارف علوی نے بجٹ تجاویز آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پراعتراضات لگادیئے۔

صدرمملکت نے منی بجٹ پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی تجویز دی جس پر عمل کرتے ہوئے حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کے روز بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

فنانس بل کل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا اور ایوان سے اس کی منظوری لی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد وزیر خزانہ کی اب سے کچھ دیر بعد ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں