جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹیکسز اور نجکاری تنازعہ : حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے لگائے گئے نئے ٹیکسسز اور پی آئی اے کی نجکاری کے فیصلے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے ہوگئے۔

نجکاری پی ٹی سی ایل کی طرز کی نہیں ہوگی وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرادی نئے ٹیکسوں اور قومی ایئر لائن کی نجکاری کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوگیا۔ حکومت نے نجکاری کامعاملہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی منظوری کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ آگے بڑھایا جائے گا۔ پی پی پی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ نجکاری سےمتعلق ماضی کے تجربات تلخ ہیں ۔

حکومت نے یقین دلایا ہے کہ پی آئی اے کے اثاثوں اور ملازمین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نجکاری کا معاملہ شفاف ہونا چاہیئے۔

وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ پی آئی اے کی یونین کے نمائندوں کو بھی کمیٹی اجلاس میں بلایا جائے گا۔ دوسری جانب پی آئی اےنجکاری کے خلاف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں