منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

انسانی اسمگلنگ، کم عمری کی شادی سے تحفظ کے لیے ایپلی کیشن

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک ایسی موبائل ایپلی کیشن بنائی گئی ہے جو انسانی اسمگلنگ، کم عمری کی شادی اور چائلڈ لیبر کی روک تھام میں مدد فراہم کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی بنگال میں ایک فلاحی تنظیم نے جی پاور یا گرل پاور کے نام سے ایسی ایپلی کیشن بنائی ہے جو علاقے میں سب سے غریب اور غیر محفوظ خاندانوں کا سراغ لگانے میں مدد فراہم کرے گی۔

اس ایپ کے ذریعے اب تک مغربی بنگال کے 20 گاؤں میں 6000 خاندانوں کو مدد فراہم کی جاچکی ہے۔

- Advertisement -

bengal

صحت، غذا، تحفظ اور تعلیم پر مشتمل سوالناموں پر مبنی اس ایپ کے ذریعے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کوئی خاندان کن مشکلات کا شکار ہے اور مستقبل قریب میں اسے کیا مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

تنظیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اندرانی بھٹا چاریہ نے بتایا کہ اس ایپ سے ہمیں مشکل سے پہلے اس کے بچاؤ میں مدد ملتی ہے بجائے اس کے کہ مشکل آنے کے بعد اس کے اثرات کو کم کیا جائے۔

اندرانی کے مطابق سوالات کے جواب اور ان کے تجزیے سے ہم اندازہ لگا لیتے ہیں کہ گھر میں موجود خواتین حکومت کی کسی فلاحی اسکیم یا کسی ووکیشنل ٹریننگ کی مستحق ہیں اور ان میں کتنی صلاحیت ہے۔

bengal-2

مغربی بنگال اس وقت جنس کے لیے خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کی سب سے بڑی آماجگاہ ہے۔ 2014 میں بنگال میں انسانی اسمگلنگ کے 5466 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں