ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سودی نظام کا خاتمہ؛ ’شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں واپس لے رہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سودی نظام سے متعلق وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں چند دنوں میں واپس لے لی جائیں گی۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں اسلامی بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھارہےہیں گورنراسٹیٹ بینک کیساتھ اس معاملے پر تفصیلی غورکیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ کےفیصلے کیخلاف حکومت اور نیشنل بینک اپیلیں واپس لےرہی ہے اس فیصلےمیں وزیراعظم کی اجازت اور گورنراسٹیٹ بینک کی مشاورت شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی معیشت کو تیزی سے سودی نظام سے پاک کرنے کیلئےاقدامات کریں وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں چند دنوں میں واپس لےلی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں