قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے، انہوں نے پاکستانی قوم اور تمام مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہونے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک پیغام لکھا ہے۔
اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ آج میرا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے تاہم اب اللہ کا شکر ہے اب خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں، انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں آپریشن کے بعد اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جاسکتا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں گھٹنے پر دباﺅ آنے سے دوبارہ انجری کا شکار ہوئے تاہم انہوں نے اوور کروانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو پائے جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔