تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ٹوئٹر نے ایپل کے اشتہارات بحال کر دیے

واشنگٹن: مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اشتہارات بحال کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایپل سوشل میڈیا نیٹ ورک کی سب سے زیادہ اشتہارات دینے والی کمپنی ہے، اس کے اشتہارات بحال کر دیے۔

گزشتہ روز ایلون مسک نے ٹوئٹر اسپیس چیٹ میں کہا تھا کہ ایپل نے ٹوئٹر پر اشتہارات کو مکمل ریگولیٹ کر دیا، ایپل نے اپنے ایپ اسٹور سے کبھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہٹانے کا نہیں سوچا۔

خیال رہے کہ ایپل ایپ اسٹور سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ٹوئٹر ہٹانے کی افواہیں ایپل کے سینئر ایگزیکٹو کے ٹوئٹر چھوڑنے کے بعد سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلیو ٹک: امریکی مصنف نے ایلون مسک کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ان افواہوں کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایپل کے تمام اشتہارات بند کر دیے تھے۔

ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر 44 بلین ڈالرز میں خریدا ہے۔ انہوں نے آتے ہی اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے کچھ ملازمین کو برطرف کر دیا اور پھر بلیو ٹک والے اکاؤنٹس سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا جس پر زیادہ تر لوگ تنقید کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -