ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ایپل گھڑیوں کی فروخت پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کل بروز جعمرات سے بلڈ آکسیجن سینسر کے ساتھ اپنی گھڑیاں فروخت نہیں کر سکے گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت یو ایس ٹی ٹی سی نے ایپل کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ بلڈ آکسیجن سینسر کے ساتھ مزید گھڑیاں فروخت نہ کرے۔

دراصل طبی آلات بنانے والی کمپنی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے ایپل پر یہ پابندی عائد کی گئی۔ بلڈ آکسیجن سینسر نے ماسیمو کی املاک دانش کی خلاف ورزی کی تھی۔

- Advertisement -

ایپل واچ سیریز 9 اور الٹرا 2 گھڑیاں پابندی کی زد میں آئی ہیں۔

کمپنی نے ریٹیل اسٹورز سے گھڑیوں کو ہٹا دیا تھا لیکن ریٹیلرز پر یہ پابندی عائد نہیں ہوگی جن کے پاس پہلے سے گھڑیاں موجود ہیں۔

عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایپل نے کہا کہ ہم یو ایس آئی ٹی ٹی سی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، یقینی بنا رہے ہیں صارفین کم سے کم رکاوٹ کے ساتھ ایپل واچ تک رسائی مل سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں