ایپل نے ٹرمپ کے ٹیرف سے بچنے کے لیے 600 ٹن آئی فونز کو جہازوں کے ذریعے واپس امریکا منگوا لیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے امریکی ٹیرف کو پس پشت ڈالنے کے لیے ایک جرات مندانہ اقدام کے طور پر ایپل نے تقریباً 1.5 ملین آئی فونز – تقریباً 600 ٹن – انڈیا اور چین سے صرف تین دنوں میں امریکا بھیجے ہیں۔
مبینہ طور پر مارچ کے آخر میں پانچ سے چھ چارٹرڈ کارگو پروازوں کے ذریعے ان لاکھوں فونز کو واپس منگوایا گیا ہے جن کا مقصد حال ہی میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلان کردہ 10 فیصد ٹیرف سے پہلے انوینٹری کو ذخیرہ کرنا تھا۔
مصنوعات کو پیشگی طور پر منتقل کرنے سے ایپل امریکی صارفین کو قیمتوں میں فوری اضافے سے بچانے اور اپنے مارکیٹ شیئر کو برقرار رکھنے کی امید کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک کمپنی نے چنئی کے ہوائی اڈے پر کسٹم کلیئرنس کو بھی تیز کر دیا تاکہ تیزی سے برآمد کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
اگرچہ ایپل کا ہندوستان یا دیگر مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ کرنے کا کوئی موجودہ منصوبہ نہیں ہے۔
ایپل کے امریکی گوداموں میں اب مبینہ طور پر "کئی مہینوں کے لیے” ذخیرہ موجود ہے جس سے کمپنی کو ٹیرف سے متعلقہ اخراجات کے خلاف ایک عارضی ریلیف مل رہا ہے۔